اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فری آرمی نامی دہشت گرد تنظیم کے ترجمان لؤی مقداد نے کہا ہے کہ جبہۃالاسلامیہ کے دہشت گرد ترک سرحدوں کے قریب باب الہوی(الہوا) کے علاقے میں ان کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اس ہیڈکوارٹر کو فوری طور پر ترک کرکے چلے جائیں اور اس کے بعد انھوں نے فری ارمی کا پرچم اتار کر اپنا پرچم لہرایا۔ واضح رہے کہ نہاد جبہۃالاسلامیہ کہلوانے والی تنظیم گذشتہ مہینے چھ مسلح دہشت گرد تنظیموں کے اتحاد سے قائم ہوئی اور اس کا بظاہر جبہۃالنصرہ اور داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ چند دنوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا تحفہ ترکی کے راستے فری آرمی کے لئے بھجوایا تھا جس کو منتقل کرتے وقت اس کے دو اہم کمانڈر داعش کے ہاتھوں مارے گئے Click اور اب اس امریکی اسلحے پر جبہۃالاسلامیہ کا قبضہ ہوگیا ہے۔ دریں اثناء ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ باب الہوی میں جبہۃالاسلامیہ اور نام نہاد فری سیرین آرمی کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور ان جھڑپوں میں پانچ افراد مارے گئے ہیں گو کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔ ادھر ہفتے کے روز جبہۃالنصرہ کے دہشت گردوں نے داعش کے ایک سعودی دہشت گرد Click کو الرقہ کے علاقے میں گولی مارکر ہلاک کردیا ہے جس کے بعد ان دو تکفیری تنظیموں کے درمیان جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭